QR codeQR code

لاکھوں ہدوستانی فوجیوں کے بے روزگار ھونے کا خطرہ

ہندوستانی فوج ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے

11 Sep 2018 گھنٹہ 15:17

ہندوستانی فوج ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔


ہندوستانی فوج ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی سے فوج کو 5 سے7 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوگی، جسے اسلحہ خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس وقت فوج کے ٹوٹل بجٹ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار کروڑ کا 83 فیصد حصہ آمدنی کے اخراجات، روزمرہ کے اخراجات اور تنخواہوں میں خرچ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں فوج کی سالانہ پینشنز شامل نہیں ہیں جو علیحدہ سے ادا کی جاتی ہیں۔

تاہم بجٹ کا صرف 17فیصد فوج کی تنصیبات، ہتھیاروں کی مینٹینینس اور نئے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 357928

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357928/لاکھوں-ہدوستانی-فوجیوں-کے-بے-روزگار-ھونے-کا-خطرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com