جرمنی افغان مہاجرین کو ملک بدر نہ کرے،

افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جرمن حکومت سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۰ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۰۸
موضوع نمبر: 357925
 
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جرمن حکومت سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جرمن حکومت سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
جرمن حکومت پناہ کے مسترد افغان درخواست گزاروں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آج واپس بھیج رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جرمنی سے یہ پرواز منسوخ کرنے اور افغان مہاجرین کی ملک بدری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن صوبہ باویریا کے حکام کے مطابق ایسے افغان باشندوں کوآج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اجتماعی طور پر افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم مقامی اور عالمی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اور مہاجرین کی ملک بدری کے فیصلے کو واپس لینے کا کہاہے۔
Share/Save/Bookmark