امام حسین(ع) کی مظلومیت ہر مسلمان کے دل کا درد ہے

صوبہ گلستان میں اہلسنت مدارس کے استاد " عبدالغفور صیادی" نے کہا
امام حسین(ع) رسول اکرم (ص) کے چہیتے نواسے ہیں اور ان کی محبت بھی ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۹ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۳:۴۳
موضوع نمبر: 357706
 
امام حسین(ع) کی مظلومیت ہر مسلمان کے دل کا درد ہے

صوبہ گلستان میں اہلسنت مدارس کے استاد " عبدالغفور صیادی" نے تقریب کے خبرگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، یہ بات مسلم ہے کہ ہر مسلمان پیغمبر(ص) سے محبت کرتا ہے اور امام حسین(ع) رسول اکرم (ص) کے چہیتے نواسے ہیں اور ان کی محبت بھی ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے۔

نبی مکرم (ص) انسانیت کی نجات کے لیے تشریف لائے تھے اور اس کام کے لیے آپ (ص) نے بہت محنت کی اور سختیاں برداشت کیں اور اپنے اہلبیت (ع)  کا مقام دنیا کو بیان کیا، ایسی بنیاد پر اہلیبیت (ع) کا مقام یقینی اور مسلم ہے

انہوں نے، رسول اکرم(ص) کی مشہور حدیث "الحسن و الحسین سیّدا شباب اهل الجنّه" یعنی امام حسن و حسین علیھما السلام جنت کے سردار ہیں" کا حوالہ دیا اور امام حسن اور امام حسین علیھمااسللام کا مقام بیان کیا۔

اس حدیث کی بنیاد پر اہلسنت امام حسن و حسین علیھما اسلام کے خاص احترام کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا ،جس طریقے سے شیعہ برادران عزادری مناتے ہیں، اس انداز کی عزاداری اہلسنت کی نزدیک بیان نہیں کی گئی ہے لیکن اہلبیت (ع) کی مصیبت اور امام حسین (ع) کی شہادت ہر مسلمان کے دل کو بیچین اور غمگین کردیتی ہے اور اس امر میں شیعہ اور سنی کا کوئی فرق نہیں ہے بلکہ ہر انسان امام حسین(ع) کے غم میں غمگین نظر آتا ہے۔

لہذا جو بھی مسلمان ہے، اس کے دل میں رسول اکرم (ص) سے محبت کرتا ہے اس کے دل میں امام حسین (ع) کی محبت پائی جائے گی۔
 
Share/Save/Bookmark