تاریخ شائع کریں2018 10 September گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 357603

عالمی برادری روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لئے کردار ادا کرے

بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے کہا
بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
عالمی برادری روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لئے کردار ادا کرے
بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے اسلامی ترقیاتی بینک سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے دباو بڑھائیں۔ حسینہ واجد اسلامی ترقیاتی بینک کے علاقائی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملکی ماحولیات، مقامی آبادی اور وسائل پر منفی اثرات کے باوجود انسانی بنیادوں پر روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کو پناہ دی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمان گزشتہ برس ملک سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے جو اس وقت کاکس بازار میں واقع مہاجر کیمپوں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdz50ssyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ