امریکہ نے شام پر فاسفورس بموں سے حملہ کردیا،روسی فوج

روسی فوج نے اعلان کیا ہے
روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۱۹ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۰۲
موضوع نمبر: 357584
 
روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دو ایف 15 جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزورمیں فاسفور بموں سے حملہ کیا ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ فاسفور سفید بموں کا استعمال جنویا کنونشن کے مطابق ممنوع ہے۔

شام میں روسی فوج کے امن مرکز کے سربراہ ولادیمیر ساونچکوکا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی وجہ سے بہت بڑے علاقہ میں آگ لگ گئی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس آگ سے لگنے والے نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Share/Save/Bookmark