تاریخ شائع کریں2018 10 September گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 357580

امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس گردی، سیاہ فام قتل

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شہری کو قتل کر دیا جس کا مقدمہ قتل درج کر لیا گیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس گردی، سیاہ فام قتل
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شہری کو قتل کر دیا جس کا مقدمہ قتل درج کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شہری کو قتل کر دیا جس کا مقدمہ قتل درج کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سفید فام پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس پہنچی اور غلطی سے اپنے گھر جانے کے بجائے 26 سالہ بوتھم شیم جین کے گھر داخل ہو گئی جہاں اس نے جین پر گولی چلا دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کی سربراہ رینی ہال نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ اس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر سیاہ فام شہریوں نے احتجاج کیا اور مرنے والے کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
https://taghribnews.com/vdch6qnxv23nmmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ