QR codeQR code

سعودی فوجی ٹھکانوں پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے

9 Sep 2018 گھنٹہ 23:58

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں صوح کے علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو واقع زلزال ایک قسم کے دو بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان میزائل حملوں میں سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچا ہے تاہم ابھی پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کی رات بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں الدود کی پہاڑیوں پر سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی دفاعی توانائی توانائی مکمل مقامی ہے اور یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یمن جنگ کا دائرہ اب جنوبی سعودی عرب کے علاقوں تک پھیل چکا ہے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں ان علاقوں میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے ایک فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے ایک غریب اسلامی عرب ملک، یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ اس ملک کی اقتصادی و بنیادی تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا گیا اور نتیجے میں اس ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 357295

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/357295/سعودی-فوجی-ٹھکانوں-پر-دو-بیلسٹک-میزائلوں-سے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com