شامی فوج کی گولہ باری میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا
دمشق میں عسکری اور دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ ادلب کے نواحی علاقوں تمانعہ اور التح نامی علاقوں پر شامی فوج کی گولہ باری میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
تاریخ شائع کریں : يکشنبه ۱۸ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۱۵
موضوع نمبر: 357231
 
شامی فوج نے ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 دمشق میں عسکری اور دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ ادلب کے نواحی علاقوں تمانعہ اور التح نامی علاقوں پر شامی فوج کی گولہ باری میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔
 شامی فوج نے تل العیس میں دہشت گردوں کے ایک ٹریننگ سینٹر کو بھی گولہ باری کر کے تباہ کر دیا۔
 ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے شمالی حماہ کے نواحی علاقے الزکات، لطامنہ اور کفر زیتا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
 شامی فوج اس وقت حماہ کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر رہی ہے اور سیکڑوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں علاقے میں پہنچا دی گئی ہیں۔
 ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے تلوالصفا کے علاقے میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
Share/Save/Bookmark