QR codeQR code

ایران اور روسی حکومتوں کا ایک دوسرے پر اعتماد مثالی ہے

صدرمملکت نے کہا ہے

8 Sep 2018 گھنٹہ 16:09

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے گزشتہ روز تہران میں شام کے حوالے سے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور علاقائی و عالمی امور پر تعاون بڑھانے سے متعلق ایران اور روسی حکومتوں کا ایک دوسرے پر اعتماد مثالی ہے.


صدرمملکت نے کہا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور علاقائی و عالمی امور پر تعاون بڑھانے سے متعلق ایران اور روسی حکومتوں کا ایک دوسرے پر اعتماد مثالی ہے.

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے گزشتہ روز تہران میں شام کے حوالے سے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور علاقائی و عالمی امور پر تعاون بڑھانے سے متعلق ایران اور روسی حکومتوں کا ایک دوسرے پر اعتماد مثالی ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے مابین اسٹریٹجک تعاون اچھی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.

صدر روحانی نے ایران کی میزبانی میں شام سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے کامیاب انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی تعاون کا عمل خطے کے دیگر مسائل کے حل کے لئے مثالی ہے.

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون نہ صرف شامی عوام بلکہ دنیا کی قوموں کے مفاد میں ہے.انہوں نے جوہری معاہدے کی کامیابی میں روس کے اعلی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایک طرفہ علیحدگی کے باوجود دوسرے فریقین اس عالمی معاہدے کی واضح حمایت اور اپنے وعدوں پر عمل کریں.

اس ملاقات میں روس کے صدرولادیمیر پوتین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی، زرعی، توانائی، ایٹمی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں.

روسی صدر نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے دوسرے فریقین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں.


خبر کا کوڈ: 356991

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356991/ایران-اور-روسی-حکومتوں-کا-ایک-دوسرے-پر-اعتماد-مثالی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com