QR codeQR code

ہندوستان کی امریکا سے حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری

امریکا اور ہندوستان کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں

8 Sep 2018 گھنٹہ 16:01

امریکا اور ہندوستان کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ہندوستان، امریکا سے حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری کرسکے گا۔


امریکا اور ہندوستان کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ہندوستان، امریکا سے حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری کرسکے گا۔

ہندوستان اور امریکہ کے وزراء خارجہ اور وزراء دفاع کی ٹو پلس ٹو بات چیت کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جواہر لال نہرو بھون میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر میں ہونے والی ٹو پلس- ٹو ملاقات میں ہندوستان اور امریکہ نے جمعرات کو ایک اور بہت اہم فوجی معاہدے مواصلاتی موافقت و سلامتی معاہدہ' (سی سی ایس اے) پر دستخط کئے،جس سے اب ہندوستان کو اعلی ترین دفاعی ٹیکنالوجی حاصل ہو سکے گی۔

دونوں ممالک نے وزراء دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان ہاٹ لائن شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں وزراء دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان براہ راست رابطہ قائم ہو سکے گا۔ دونوں ممالک کی تینوں افواج کے درمیان پہلی بار آئندہ سال ہندوستان میں مشترکہ فوجی مشق کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ مشق مشرقی ساحل پر کی جائے گی۔ ہندوستان اور امریکہ نے جوہری سپلائر گروپ میں ہندوستان کی رکنیت جلد سے جلد یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو مختصر دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ اس ملک کے وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل اور پاکستان کے لیے امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 356988

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356988/ہندوستان-کی-امریکا-سے-حساس-دفاعی-ٹیکنالوجی-خریداری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com