امریکہ نے شام کی مخلف کاروباری شخصیات پر پابندی عائد کردی

شامی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چار شخصیات اور پانچ کمپنیوں پر پابندی عائد
امریکہ کی وزارت خزانہ نے ان شخصیات اور کمپنیوں پر شام کی حکومت کے ساتھ مالی لین دین اور اسے ایندھن و ہتھیاروں کی منتقلی کا الزام عائد کیا ہے۔
تاریخ شائع کریں : شنبه ۱۷ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۲۵
موضوع نمبر: 356971
 
امریکہ کی وزارت خزانہ نے شامی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چار شخصیات اور پانچ کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔

مفارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے ان شخصیات اور کمپنیوں پر شام کی حکومت کے ساتھ مالی لین دین اور اسے ایندھن و ہتھیاروں کی منتقلی کا الزام عائد کیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ کی پابندی کی بنیاد پر امریکی شہریوں کو ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی بھی معاملہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے یہ اقدام شام میں ادلب کے علاقے میں دمشق حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کی بنا پر عمل میں لایا گیا ہے۔
Share/Save/Bookmark