QR codeQR code

طیب اردوغان کی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ملکوں کے اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔

7 Sep 2018 گھنٹہ 22:20

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ عالمی سامراج امریکا، اسلامی ملکوں کی باہمی قربت اور ایک اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ملکوں کے اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کی شام تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ عالمی سامراج امریکا، اسلامی ملکوں کی باہمی قربت اور ایک اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے ۔
آپ نے فرمایا کہ اسلامی ملکوں سے امریکا کی دشمنی اور کینے کی اصل وجہ اسلامی ملکوں کی طاقت و توانائی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی، علاقے کے دو طاقتور اور آبرومند ممالک ہیں اور اسلامی دنیا کے لئے مشترکہ محرک رکھتے ہیں، بنابریں دونوں ملکوں کا تعاون تمام سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ پانا چاہئے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے میانمار کے بارے میں ترکی کے صدر کے موقف کی قدردانی کی اور مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ اہم مسئلہ ہے اور اس سے کبھی بھی غفلت نہیں ہونی چاہئے۔

خبر کا کوڈ: 356691

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356691/طیب-اردوغان-کی-رہبر-انقلاب-اسلامی-سید-علی-خامنہ-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com