ایام عزا میں عزاداروں کی سیکورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایوان صدر میں کہا
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ماہ محرم کے ایام میں نواسہ رسول حضرت اباعبداللہ الحسین کے عزاداروں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۶ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۲:۰۷
موضوع نمبر: 356688
 
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ماہ محرم کے ایام میں نواسہ رسول حضرت اباعبداللہ الحسین کے عزاداروں کو تحفظ فراہم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایوان صدر میں افغان دفاعی و سیکورٹی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایام عزا کے دوران حسینی عزاداروں کی سیکورٹی کا مکمل بندوبست کریں۔افغان صدر نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے  مختلف شہروں میں سخت حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جائیں اور سیکورٹی کا پہرا بڑھا دیا جائے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پچھلے کچھ عرصے میں دہشت گردانہ حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ملک میں تاسوعا اور عاشوراکے موقع پر حسینی عزاداروں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
Share/Save/Bookmark