QR codeQR code

شام تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے

شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے

7 Sep 2018 گھنٹہ 21:59

شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف میدانوں میں علاقے اور عالمی سطح کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی وہ اپنی اصل پوزیشن پر لوٹ آئے گا۔


شام کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف میدانوں میں علاقے اور عالمی سطح کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی وہ اپنی اصل پوزیشن پر لوٹ آئے گا۔

شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے دمشق میں ساٹھویں اقتصادی بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نئے مرحلے میں شام کا فیصلہ ملک کی تعمیر نو ہے-

انہوں نے کہا کہ شام دہشت گردی کا قلع قمع میں کرنے میں اچھی طرح کامیاب رہا ہے اور تعمیر نو کے دور میں بھی جو کسی جنگ جیسی صورت حال سے کم نہیں ہے، اپنے اتحادیوں کے تعاون کی بدولت کامیابی حاصل کر لے گا-

شامی وزیراعظم عماد خمیس نے کہا کہ جن دوست اور برادر ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کا ساتھ دیا تھا انہیں شام میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہو جانا چاہئے-

دمشق میں ساٹھویں بین الاقوامی اقتصادی نمائش شامی وزیراعظم عماد خمیس کی موجودگی میں شروع ہوئی- اس نمائش میں شام اور دنیا کے اڑتالیس ملکوں کی سترہ سو کمپنیاں شریک ہیں-

یہ نمائش صبح آٹھ بجے سے رات گیارہ بجے تک عام لوگوں کے لئے کھلی رہے گی- ماہرین کا کہنا ہے کہ دمشق میں بین الاقوامی اقتصادی نمائش کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ شام میں امن بحال ہو گیا ہے اور جنگ کے بعد تعمیرنو کا عمل شروع ہو چکا ہے-

واضح رہے کہ اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بھی باون کمپنیاں شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 356687

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356687/شام-تعمیر-نو-کے-مرحلے-میں-داخل-ہوچکا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com