ٹرمپ مشرق وسطی پر تسلط کی آرزو قبر میں لے کر جائیں گے

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران سے حالت جنگ میں ہیں، کہا کہ ایرانی حکام کو چاہئے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم اور صحیح منصوبہ بندی کریں-
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۶ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۵:۲۴
موضوع نمبر: 356650
 
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطی پر تسلط جمانے کی اپنی آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھی مشرق وسطی پر تسلط جمانے کا خواب اپنے ساتھ قبر میں لے کر جائیں گے اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا-

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  امریکا اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران سے حالت جنگ میں ہیں، کہا کہ ایرانی حکام کو چاہئے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم اور صحیح منصوبہ بندی کریں-

انہوں نے ایران کے خلاف دشمن کی میڈیا وار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے تشہیراتی جنگ شروع کر دی ہے تاکہ عوام میں بے چینی اور مایوسی پیدا کرے-

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے مشرق وسطی پر تسلط جمانے کی امریکا اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے اپنی اس تازہ سازش میں بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور ٹرمپ و نتن یاہو اپنی یہ خواہش قبر میں لے کر جائیں گے-
Share/Save/Bookmark