QR codeQR code

خالدہ ضیاء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا

ڈھاکا جیل میں قید بنگلہ دیش میں دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کا کہنا ہے

7 Sep 2018 گھنٹہ 14:41

73 سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، وہ فروری 2018 سے ڈھاکا جیل میں قید ہیں


ڈھاکا جیل میں قید بنگلہ دیش میں دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 73 سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، وہ فروری 2018 سے ڈھاکا جیل میں قید ہیں، جہاں گزشتہ روز انہیں جیل میں قائم عارضی عدالت کے سامنے ویل چیئر پر پیش کیا گیا۔

خالدہ ضیاء نے عدالت کو کہا کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا، آپ حکمران ہیں تو آپ جو چاہیں کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شدید بیمار ہیں، ایک ہاتھ اور ٹانگ اپاہج ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکا جیل کو عارضی عدالت کا درجہ دے دیا جہاں سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سماعت ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 356630

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/356630/خالدہ-ضیاء-کو-کرپشن-الزامات-پر-5-سال-قید-کی-سزا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com