صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں کہا
ایران کے صدر حسن روحانی امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر اس سے پہلے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۵ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۵۶
موضوع نمبر: 356468
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ امریکی صدر نے کویت کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن ميں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات ممکن ہیں۔ ایران کے صدر حسن روحانی امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر اس سے پہلے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔
Share/Save/Bookmark