یوم دفاع پاکستان ملی اتحاد اور یکجہتی کا بہترین عکاس ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے اور یہ جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے۔
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۵ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۶:۳۲
موضوع نمبر: 356465
 
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے منطقی انجام تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے اور یہ جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ہم اپنے تمام ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہلاکتوں پر کہا کہ عالمی طاقتیں کشمیر میں ظلم و تشدد اور جارحیت کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل خطے کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 6 ستمبر کو یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Share/Save/Bookmark