تاریخ شائع کریں2018 6 September گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 356464

یمن سے متعلق جنیوا مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے
اقوام متحدہ نے یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کےالتوا کی وجہ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد ابھی صنعا سے جنیوا کے لئے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔
یمن سے متعلق جنیوا مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے بارے میں جمعرات کو شروع ہونے والے جنیوا مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے۔

اقوام متحدہ نے یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات کےالتوا کی وجہ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا تاہم خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا وفد ابھی صنعا سے جنیوا کے لئے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔
اس سے قبل پریس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کے لئے انصاراللہ کے وفد کو صنعا سے نکلنے نہیں دے رہا ہے اور وہ امن مذاکرات میں مسلسل رکاوٹیں کر رہا ہے۔
سعودی اتحاد کی جانب سے ایسی حالت میں امن کے عمل میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر انصاراللہ نے مذاکرات کا مثبت جواب دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ ہی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرپا رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdch--nxk23nmkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ