کابل میں اسپورٹس کلب میں خودکش حملہ ، 20 افراد ہلاک

اسپورٹس کلب میں خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
صدر اشرف غنی نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے
تاریخ شائع کریں : پنجشنبه ۱۵ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۲:۵۸
موضوع نمبر: 356402
 
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپورٹس کلب میں خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جبکہ صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

واضح رہے کہ خود کش حملہ آوروں نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں اسپورٹس کلب کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں ریسلنگ کا میچ جاری تھا جسے سیکڑوں کی تعداد میں دیکھنے کے لیے لوگ موجود تھے۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی لوگوں سے ٹکرا دی۔ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت ٹکرائی جب میڈیا کے نمائندے اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر کھڑے تھے۔
Share/Save/Bookmark