تاریخ شائع کریں2018 5 September گھنٹہ 19:10
خبر کا کوڈ : 356304

ایران کی فوجی طاقت اور قدرت میں امن کی ضامن ہے

جنرل محمد علی جعفری نے ایران کی فوجی صلاحیت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کی فوجی صلاحیت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔
ایران کی فوجی طاقت اور قدرت میں امن کی ضامن ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کی فوجی صلاحیت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ  میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کی فوجی صلاحیت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت اور قدرت صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور دفاعی توانائیوں کی وجہ سے دشمن کے خیمہ میں مایوسی چھائی ہوئی ہے اور دشمن خطے میں اپنے تمام شوم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ہوگیا ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کے امور کو بہترین شکل میں ادا کیا ہے اور ایران نے واضح کردیا کہ وہ خلیج فارس کے عرب ممالک کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے عراق اور شام  کی حکومتوں کی درخواست پر ان دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کا فوجی اقتدار درحقیقت دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران اسلامی اور علاقائی ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawiney49nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ