تاریخ شائع کریں2018 5 September گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 356213

سعودیی جنگی طیاروں کی شدید بمباری

سعودیی جنگی طیاروں کی  شدید بمباری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ عمران اور مغربی ساحل کے محاذ پر شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ عمران اور مغربی ساحل کے محاذ پر شدید بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ عمان کے علاقہ حرف سفیان پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی ساحل کے علاقہ الجاح پر بھی شدید  بمباری کی۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب نے یمن کو آسان نوالہ سمجھ کر ہڑپ کرنے کے لئے جنگ مسلط کی لیکن اب یہ نوالہ سعودی عرب کے حلق میں ہڈی کی طرح پھنس گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvmettuqei8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ