تاریخ شائع کریں2018 5 September گھنٹہ 12:53
خبر کا کوڈ : 356152

لیبیا میں جھڑپوں کے سبب مقامی افراد کی نقل مقانی

لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں جاری
لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں جاری لڑائیوں کی وجہ سے اٹھارہ سو خاندان وہاں سے محفوظ مقامات کی جانب فرار کر گئے ہیں۔
لیبیا میں جھڑپوں کے سبب مقامی افراد کی نقل مقانی
لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے میں جاری لڑائیوں کی وجہ سے اٹھارہ سو خاندان وہاں سے محفوظ مقامات کی جانب فرار کر گئے ہیں۔

لیبیا کی پناہ گزینوں کے امور کی وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے سات علاقوں سے مجموعی طور پر ایک ہزار آٹھ سو باون خاندان مسلح گروہوں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں کے دوران محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں-

لیبیا کی پناہ گزینوں کی امور کی وزارت نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر طرابلس کے جنوبی علاقوں میں لڑائیاں شدت اختیار کرتی ہیں تو مزید ایک ہزار خاندان یہاں سے فرار کر سکتے ہیں اوراندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں عام  شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے-

لیبیاکی وزارت صحت نے بھی منگل کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ اگست کے آخری ایام میں طرابلس میں لڑائیوں کے آغاز سے اب تک کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور ایک سو اڑتیس دیگر زخمی ہو چکے ہیں-

طرابلس میں سرکاری فوجیوں اور مسلح گروہوں کے عناصر کے درمیان اگرچہ فائربندی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود بھاری ہتھیاروں، توپخانوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں-
https://taghribnews.com/vdcbs0bf5rhbs8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ