تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 22:49
خبر کا کوڈ : 355025

سرگئی لاوروف نے شام میں جعلی کیمیائی حملے ثبوت پیش کردیے

ٹھوس ثبوت اور دستاویزات اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے میں پیش کردی
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے مختلف ذرائع سے حاصل کئے جانے والے ٹھوس شواہد اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے میں پیش کئے ہیں۔
سرگئی لاوروف نے شام میں جعلی کیمیائی حملے ثبوت پیش کردیے
روس کے وزیر‍ خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں جعلی کیمیائی حملے کرانے سے متعلق ٹھوس ثبوت اور دستاویزات اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے میں پیش کردی گئی ہیں۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے مختلف ذرائع  سے حاصل کئے جانے والے ٹھوس شواہد اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ادارے میں پیش کئے ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے ان عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ شام میں اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کے فاش ہونے کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

روسی وزیرخارجہ نے شام کے شمالی صوبے ادلب کی صورتحال اور علاقے میں انسانی گذرگاہوں کے قیام کے لئے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ شامی حکومت کا یہ پورا حق ہے کہ وہ ادلب میں موجود دہشت گردوں کو نکال باہر کرے۔

روسی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ادلب میں جسے کشیدگی کم کرنے والا علاقہ قراردیا جاچکا ہے حکومت شام سے مذاکرات کی خواہش رکھنے والے حکومت مخالف مسلح گروہوں اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے درمیان فرق رکھا جانا چاہئے۔

روسی وزارت دفاع نے چند روز قبل خبردار کیا تھا کہ امریکا برطانیہ اور فرانس ادلب میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کیمیائی حملے کا ڈرامہ تیار کررہے ہیں تاکہ اس کا الزام شامی فوج پر عائد کرکے شام پر فوجی حملے کا راستہ ہموار کریں۔

اس درمیان سی این این نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات اعلان کیاکہ واشنگٹن نے ان جگہوں کی فہرست تیار کرلی ہے جہاں اس کو شام میں حملہ کرنا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے بھی کئی روز سے شام پر مغربی ملکوں کے حملے کے تعلق سے رائےعامہ کو تیار کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

امریکا برطانیہ اور فرانس کے شیطانی مثلث نے گذشتہ چودہ اپریل کو بھی دمشق کے مضافاتی علاقے دوما میں کیمیائی حملے کا الزام شام کی حکومت  اور فوج پرعائد کرکے شام پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شامی فوج نے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔

شام کے صدر بشار اسد نے حال ہی میں کہا تھا کہ مغربی ملکوں نے دمشق حکومت کے ذریعے کیمیائی حملے کا ایک جعلی سینیریو تیار کیا ہے تا کہ اس کو  بہانہ بنا کر وہ شام پر حملے کرے۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ اس طرح کا ڈرامہ ایک ایسے وقت رچا گیا ہے جب مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو بری طرح شکست ہورہی ہے۔ امریکا اور اسرائیل دہشت گردوں کی شکست سے بری طرح پریشان ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcj8ietiuqeiyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ