تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 22:39
خبر کا کوڈ : 355020

یمنی فوج نے سعودی عرب کی جنگی کشتی تباہ کردی

جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
یمنی فورسزنےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے
یمنی فوج نے سعودی عرب کی جنگی کشتی تباہ کردی
یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ یمنی فورسزنےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔یمنی فورسز کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہگیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی عرب کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور غرق ہوگئے ہیں ۔جبکہ زخمیوں کو جیزان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمنی ماہی گيروں پر سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اب تک 222 یمنی ماہگیروں کو شہید جبکہ 206 کو زخمی کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcewn8x7jh8n7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ