تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 354930

قبروں کی زیارت کرنا اہلسنت کے نزدیک ثابت ہے

عراق میں اہلسنت کے دارالفتاء کے ترجمان "الشیخ عامر البیانی" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو میں کہا
اس بات میں کوئی اشکال نہیں کہ حاجی جنت البقیع کی زیارت کو جائے بلکہ یہ زیارت مبارک ہے اور ان کے اعمال کی قبولیت کا باعث ہے۔
قبروں کی زیارت کرنا اہلسنت کے نزدیک ثابت ہے
قبروں کی زیارت کرنا اہلسنت کے نزدیک ثابت ہے

عراق میں اہلسنت کے دارالفتاء کے ترجمان "الشیخ عامر البیانی" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو میں کہا ، حدیث صحیح میں آیا ہے کہ رسول اکرم (ص) نے فرمایا" میں نے پہلے تم لوگوں کو قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا لیکن اب کہتا ہوں قبروں کی زیارت کیا کرو کیوں کہ یہ موت کی یاد دلاتی ہے"۔

انہوں نے کہا اس بات میں کوئی اشکال نہیں کہ حاجی جنت البقیع کی زیارت کو جائے بلکہ یہ زیارت مبارک ہے اور ان کے اعمال کی قبولیت کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا، سعودی حکام کو حق حاصل نہیں کہ مسلمانوں کو ان کے پانچوے خلیفہ امام حسن ابن علی (ع) اور حضرت فاطہ زہرا (س) کی قبر پر جانے سے روکے کیوں کہ یہ ہستیاں تمامم مسلمانوں کے لیے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں روز قیامت آیمہ علیھم اسلام کی شفاعت نصیب فرمائے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdso0szyt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ