تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 354911

پاکستان نے افغانستان سیکیورٹی خدشات کے باعث قونصل خانہ بند کردیا

پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔
وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔
پاکستان نے افغانستان سیکیورٹی خدشات کے باعث قونصل خانہ بند کردیا
پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکومت نے افغان شہر جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانے کی سیکورٹی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے اسے بند کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مقامی حکام پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

ترجمان نے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیکیورٹی 28 اگست کی پوزیشن پر بحال نہیں ہوگی قونصل خانہ بند رہے گا اس ضمن میں افغان وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورافغانستان ایک دوسرے پر دہشتگردوں کی سرپرستی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccs0q1s2bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ