تاریخ شائع کریں2018 1 September گھنٹہ 00:15
خبر کا کوڈ : 354700

جواد ظریف کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
جواد ظریف کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی  سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خآرجہ نے اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کو پاکستنای وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی قیادت میں وفد شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے دفترخارجہ پہنچا جہاں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ  وفد کا استقبال کیا۔

جواد ظریف نے شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی پارلیمنٹ اے اسپیکر اور پاکستنای فوج کے سربراہ سے بھی دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چيت اور تبادلہ خيال کیا ۔ ایرانی وزير خآرجہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdciu5aput1awy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ