تاریخ شائع کریں2018 27 August گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 353663

سوڈان کے فوجی دستہ یمن چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

سعودی اتحاد میں شامل سوڈان کا ایک فوجی دستہ یمن چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔
سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی فوج کا ایک گروہ آٹھ ماہ تک جارحیت میں شمولیت اور بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد یمن سے واپس جانے پر مجبور ہو گیا
سوڈان کے فوجی دستہ یمن چھوڑنے پر مجبور ہوگئے
شدید دباؤ اور بھاری جانی نقصان کی بنا پر یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل سوڈان کا ایک فوجی دستہ یمن چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی فوج کا ایک گروہ آٹھ ماہ تک جارحیت میں شمولیت اور بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد یمن سے واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔سوڈانی فوج کی جانب سے یہ اقدام اس ملک کے صحافتی حلقوں کی شدید تنقید اور حکومت پر سخت عوامی دباؤ کے بعد عمل میں آیا ہے۔سوڈان میں عوامی سطح پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے بارے میں موصولہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بڑا المیہ رونما ہونے والا ہے اور یہ المیہ جنگ سے متعلق بین الاقوامی قوانین و اصول کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔یمنی عوام کے خلاف برسرپیکار سوڈانی فوج کے کمانڈر محمد حمدان حمیدتی کے اعتراف کے مطابق یمن میں اب تک چار سو بارہ سوڈانی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں چودہ فوجی افسر بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfvmdmmw6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ