تاریخ شائع کریں2018 21 August گھنٹہ 23:34
خبر کا کوڈ : 352683

مستقبل قریب میں خوشی کی خبریں ملنے والی ہیں

سینچری ڈیل دم توڑ چُکی ہے،مستقبل قریب میں خوشی کی خبریں ملنے والی ہیں
اسماعیل ھنیہ نے عید قربان کے خطبے میں کہا، مسئلہ فسلطین باوجود اس کے سازشوں کا شکار رہا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ بہت جلد خوشی کی خبریں ملنے والی ہیں۔
مستقبل قریب میں خوشی کی خبریں ملنے والی ہیں
سینچری ڈیل دم توڑ چُکی ہے،مستقبل قریب میں خوشی کی خبریں ملنے والی ہیں۔

تقریب خبررساں ایجسنی کے مطابق ، فلسطین کی سیاسی تنظیم حماس کے سربراہ "اسماعیل ھنیہ " نے عید قربان کے خطبے میں کہا، مسئلہ فسلطین باوجود اس کے سازشوں کا شکار رہا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ بہت جلد خوشی کی خبریں ملنے والی ہیں۔

غزہ کی عوام کے خؒلاف ظالمانہ پابندیوں کا محاصرہ بھی جلد ٹوٹے گا اور ان خوشی کی خبروں کا آغاز سینچری ڈیل کے خاتمہ سے ہوگیا ہے۔

غزہ کے خلاف پابندیاں اس سے پہلے کہ قبول یا ردّ کی جائے خود ہی ختم ہوجائیں گی اور ان پابندیوں کے خاتمہ کے لیے ہم کسی قسم کی سیاسی قیمت ادا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں ہماری ملاقاتوں میں دو امور زیر بحث رہے ایک قومی نکتہ نظر کے لیے قومی اتفاق اور دوم مصر میں آیندہ مرحلے کے لیے  باہمی شراکت پر زور دینا شامل ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم قوی آشتی اور اتحاد کے لیے ہر قسم کی اقدام کے پابند ہیں اور 2011 کی قرار داد کے اجرا کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcg7x9wwak9n34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ