تاریخ شائع کریں2018 21 August گھنٹہ 21:57
خبر کا کوڈ : 352678

پاکستان اور ایران میں دینی اور مذہبی تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں

پاکستان کے نئے وزیر مذہبی امور نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو اٹوٹ اور پائیدار قرار دیا ہے۔
پاکستان اور ایران جیسے دو عظیم ملکوں کے درمیان اٹوٹ رشتے قائم ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے دینی اور مذہبی تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔
پاکستان اور ایران میں دینی اور مذہبی تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں
پاکستان کے نئے وزیر مذہبی امور نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو اٹوٹ اور پائیدار قرار دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کو دیئے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں پیر محمد نور الحق القادری نے کہا کہ پاکستان اور ایران جیسے دو عظیم ملکوں کے درمیان اٹوٹ رشتے قائم ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے دینی اور مذہبی تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

 پاکستان کے وزیر مذہبی امور نے واضح کیا کہ ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو نظر انداز نہیں کرسکتے کیونکہ ان ہی رشتوں کی بنیاد پر ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات فروغ پاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہمسائیگی اور دوستی کی بنیادوں پر استوار ہیں۔

پاکستان کے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی حکومت کا حکومت کے ساتھ ، قوم کا قوم کے ساتھ ، علماء ، مشائح اور دینی طبقات کے دینی طبقات کے ساتھ، سکالر اور دانشوروں کا دانشوروں کے ساتھ، تعلیمی اداروں کا تعلیمی اداروں کے ساتھ ایک منظم تعلق اور رابطہ دونوں ممالک کے بھی فائدے میں ہے اور امت مسلمہ کے بھی فائدے میں ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0unea49nmi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ