تاریخ شائع کریں2018 21 August گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 352676

ایران کے مختلف شہروں میں دعائے عرفہ کا اہتمام

دعائے عرفہ کے معنوی ملک کی فضا مکمل طور پر معنوی اور روحانی ہوگئی
ایران کے مومن عوام نے ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امامبارگاہوں اور مقدس مقامات میں دعائے عرفہ پڑھی اور اس کے ثواب سے بہر مند ہوئے
ایران کے مختلف شہروں میں دعائے عرفہ کا اہتمام
سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کے معنوی اور پرفیض پروگرام اور اجتماعات پورے ایران میں دوپہر کے بعد منعقد ہوئے جن سے ملک کی فضا مکمل طور پر معنوی اور روحانی ہوگئی۔

ایران کے مومن عوام نے ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امامبارگاہوں اور مقدس مقامات میں دعائے عرفہ پڑھی اور اس کے ثواب سے بہر مند ہوئے۔ دعائے عرفہ وہ مشہور اور مجرب دعا ہے جس کو امام حسین علیہ السلام نے حج کے موقع پر صحرائے عرفات میں اپنے اہلبیت اور چاہنے والوں کے ہمراہ پڑھی تھی۔
اسی مناسبت سے ایران میں ہر سال دعائے عرفہ کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوتے ہیں اور مومنین دعائے عرفہ کی تلاوت کرکے اس کے معنوی اثرات سے فیضیاب ہوتے ہیں۔
دعائے عرفہ کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر، قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا، شیراز میں حضرت احمد شاہ چراغ علیہ السلام اور تہران میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضوں میں منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مومنین اور فرزندان اسلام نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کی زبان اقدس سے جاری ہونے والی دعائے عرفہ کی تلاوت کرکے دلوں کو جلا بحشی اور یوں روز عرفہ اللہ تعالی کے حضور راز و نیاز کا انتہائی شاندار جلوہ پیش کیا۔
نو ذی الحجہ کو زوال آفتاب اور نماز ظہرو عصر کے بعد دعائے عرفہ کے اجتماعات ہوتے ہیں جو شام تک جاری رہتے ہیں اور ایران کے عوام پورے معنوی جوش و جذبے کے ساتھ ان پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جس کی وجہ سے پورا ملک روحانیت اور معنویت میں غرق ہوجاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyrapqt1awq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ