تاریخ شائع کریں2018 21 August گھنٹہ 21:12
خبر کا کوڈ : 352673

یمنی افواج نے درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک کردیا

اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائیوں میں درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقے، التحیتا میں جارح امریکی سعودی اتحاد کے خلاف ایک کامیاب آپریشن میں جارح اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
یمنی افواج نے درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک کردیا
یمنی افواج نے سعودی فوج اور اس کی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائیوں میں درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحلی علاقے، التحیتا میں جارح امریکی سعودی اتحاد کے خلاف ایک کامیاب آپریشن میں جارح اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اس مشترکہ آپریشن میں  درجنوں جارح فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اس آپریشن میں جارح امریکی سعودی اتحاد کی  بہت سے فوجی گاڑیاں اور بھاری اسلحے بھی تباہ ہوگئے۔  یاد رہے کہ پیر کو بھی یمن کے مغربی ساحل کے الفازہ اور الجبلیہ سیکٹر پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے آپریشن میں جارح امریکی سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے اندر عسیر کے علاقے میں بھی  فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایک حملے میں سعودی حکومت اور اس کےاتحادیوں کے بہت سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر مجازہ نامی علاقے میں یمنی فوج کے ماہر نشانے بازوں نے کم سے کم پانچ سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جیزان میں بھی یمنی فوج کے اسنائپروں کی فائرنگ میں کئی سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

یمنی ذرائع نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ جیزان میں یمنی فوجیوں نے جارح امریکی سعودی اتحاد کے دو ڈرون طیاروں کو مارگرایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جیزان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کےفوجیوں پر حملہ کرکے ان کی  پیشقدمی روک دی۔

یمنی افواج کے اس حملے میں جارح اتحاد کے بہت سے فوجی مارے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود یمنی افواج کو بطور مال غنیمت حاصل ہوا۔  
https://taghribnews.com/vdcfe0dmmw6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ