تاریخ شائع کریں2018 21 August گھنٹہ 15:04
خبر کا کوڈ : 352635

طالبان دہشتگردوں نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا لیا

افغانستان میں طالبان دہشتگردوں نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا کر 21 افراد کو اغوا کرلیا
طالبان نے قندوز کے علاقے میں گزشتہ شب تین مسافر بسوں کو یرغمال بنالیا جس میں مجموعی طور پر 170 افراد سوار تھے جن میں سے 149 مسافروں کو جانے دیا جب کہ 21 افراد کو سیکیورٹی اہلکار ہونے کے شبہے میں طالبان اپنے ہمراہ لے گئے۔
طالبان دہشتگردوں نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا لیا
افغانستان میں طالبان دہشتگردوں نے تین مسافر بسوں کو یرغمال بنا کر 21 افراد کو اغوا کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے قندوز کے علاقے میں گزشتہ شب تین مسافر بسوں کو یرغمال بنالیا جس میں مجموعی طور پر 170 افراد سوار تھے جن میں سے 149 مسافروں کو جانے دیا جب کہ 21 افراد کو سیکیورٹی اہلکار ہونے کے شبہے میں طالبان اپنے ہمراہ لے گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ 21 افراد کو طالبان کے قبضے سے رہا کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران 7 طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ آپریشن مغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

مسافر بسیں قندوز صوبے کے ہائی وے  سے کابل کی جانب جارہی تھیں۔ یہ علاقہ طالبان کے زیر تسلط ہے۔ طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بسوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر مسافروں کو یرغمال بنایا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر اشرف غنی نے تین ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا جوطالبان کی جانب سے کارروائی نہ کرنے سے مشروط ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdsx0skyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ