تاریخ شائع کریں2018 20 August گھنٹہ 21:55
خبر کا کوڈ : 352476

سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب میں میزائل اور ڈرون حملے

میزائلی اور ڈرون حملوں سے جارح اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے قاصف ایک نام کے ڈرون طیارے سے یمن کے مغربی ساحل پر سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرون حملے میں سعودی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب میں میزائل اور ڈرون حملے
یمنی افواج نے امریکی سعودی جارحیت کے جواب میں اپنے میزائلی اور ڈرون حملوں سے جارح اتحاد کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے قاصف ایک نام کے ڈرون طیارے سے یمن کے مغربی ساحل پر سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرون حملے میں سعودی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل یونٹ نے بھی بدر ایک بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے اندر نجران میں سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ لبنان کے المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یہ میزائل اپنے صحیح نشانے پرجاکر لگا اور سعودی فوجی اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں یمنی فوج نے ایک کارروائی میں چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دوہزار اٹھارہ کے آغاز سے یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر اپنے میزائلی حملے تیز کردئے ہیں اور حتی سعودی عرب کے اندر متعدد حساس پوائنٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ذرائع نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ یمن کے شہر نہم اور مارب ، الجوف اور تعز صوبوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے چھتیس فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

اس درمیان سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقے پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس میں ایک کمسن بچی شہید ہوگئی۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔ سعودی عرب کی ان تمام تر وحشیگری اور محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سعودی عرب ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgux9w3ak9nt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ