تاریخ شائع کریں2018 20 August گھنٹہ 21:38
خبر کا کوڈ : 352465

پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے

ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا فروغ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے تمام ملکوں خاص طور سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے
پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا فروغ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے تمام ملکوں خاص طور سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بے اعتمادی کی فضا قائم ہے۔انہوں نے جلد افغانستان کا دورہ کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن و دوستی کا ٹھوس پیغام لے کر کابل کا دورہ کریں گے۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے کشمیر سمیت مختلف مسائل میں ہندوستان کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات ہیں تاہم انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابنیہ کے اعلان کے بعد کہا تھا کہ ہمسایہ ملکوں اور خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepw8xnjh8nei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ