تاریخ شائع کریں2018 20 August گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 352430

حج یمن کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا بہترین موقع ہے

مجلس خبرگان کے رکن اعلی " آیت اللہ عباس کعبی" نے تقریب خبر رساں ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
حج کے موقع پر مسلمان مشرکین سے برائت کا اظہار کریں بالخصوص ایران کے مسلمان، معصوم بچوں اور کمزور خواتین کے قاتلوں کے سفاک اور مکروہ چہرے کو برائت کے زریعہ بے نقاب کریں۔
حج یمن کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا بہترین موقع ہے
حج یمن کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا بہترین موقع ہے

مجلس خبرگان کے رکن اعلی " آیت اللہ عباس کعبی" نے تقریب خبر رساں ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے ملاقات کے موقع پر، یمن میں انجام دیے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے یمنی بچوں کی اسکول کی بس پر بمباری اور دسیوں بچوں کو شہید کیے جانے پر اظہار افسوس کیا اور فرمیا تھا، اس جنگی جرم کے مقابلے میں دنیا کی ہر حکومت نے آواز اٹھائی اور مذمت کی، لیکن امریکہ نے مذمت کے بجائی اپنے اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات کو دنیا کے سامنے بیان کیا، اس قسم کے اقدامات ہرعاقل انسان کے لیے سوال ایجاد کرتے ہیں، کیا امریکہ کے حکمران انسان ہیں؟؟

اس وقت سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے یمنی بچوں اور خواتین پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے اور ساتھ ہی حقوق بشر کا دعوی بھی کررہا ہے،جبکہ انسان کا پہلا بنیادی حق، غذا اور پانی جو سعودی عرب نے یمنی عوام پر بند کیا ہوا ہے۔

تمام مسلمان مملک کا فریضہ ہے کہ یمنی عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھایے اور ان کی غذا اور پانی کے لیے مدد کریں۔

یمن کی غیور عوام اگر چہ وسائل کے اعتبار سے کمزور ہیں لیکن ان کی استقامت دشمن کو شکست سے دوچار کرے گی۔

حج کے موقع پر مسلمان مشرکین سے برائت کا اظہار کریں بالخصوص ایران کے مسلمان، معصوم بچوں اور کمزور خواتین کے قاتلوں کے سفاک اور مکروہ چہرے کو برائت کے زریعہ بے نقاب کریں۔
 
https://taghribnews.com/vdcgwx9wzak9nt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ