تاریخ شائع کریں2018 20 August گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 352418

سعودی عرب نے حج کو سیاسی بنا دیا ہے

مشرق وسطہ کے سیاسی امور کے ماہر " ڈاکٹر صناح زنگنہ" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
حج کے مقاصد میں سے ایک مسلمانوں اور دنیا کے مظلوم افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور اس وقت دنیا کا سب سے اہم مسئلہ یمنی عوام پر کئے جانے والے مظالم ہیں
سعودی عرب نے حج کو سیاسی بنا دیا ہے
سعودی عرب نے حج کو سیاسی بنا دیا ہے

مشرق وسطہ کے سیاسی امور کے ماہر " ڈاکٹر صناح زنگنہ" نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حج کے مقاصد میں سے ایک مسلمانوں اور دنیا کے مظلوم افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور اس وقت دنیا کا سب سے اہم مسئلہ یمنی عوام پر کئے جانے والے مظالم ہیں اور یہ مظالم اُیسی ملک کی جانب سے ڈھائے جا رہے ہیں جو خود کو خادم حرمین و شریفین کہتا ہے۔

سعودی اتحاد کے ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف سیمینار ، اشتہارات ، جلسات ہر وہ طریقہ جو ان کے ظلم کو دینا کے سامنے لا سکے ان کو انجام دیا جائے تاکہ ان کے انسانیت کے خلاف انجام دیے جانے والے اقدامات کی مذمت کی جاسکے۔

سعودی عرب جو اس بات کا دعوی کرتا ہے کہ حج کو سیاسی نہیں ہونا چاہیے لیکن قطر، کینیڈا اور شام کی عوام پر حج کے دروازے بند کرکے حج کو سیاسی بنا دیا ہے اور اپنے گندی سیاست کے لیے حج کو استعمال کرہا ہے۔

حج مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے اس دن دنیا کے تمام گوشوں سے مسلمان حج کے لیے آتے ہیں اور رنگ و نسل اور قومیت سے بالاتر ہوکر ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں ، اس دن کو مسلمانوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے لیکن افسوس سعودی عرب مسلمانوں میں وحدت اور اتحاد کا سب سے بڑا مخالف ہے۔

انہوں نے آخر مین کہا فرقہ اور مذہب کی قید سے آزاد حج کے اعمال خود بخود مسلمانوں میں وحدت ایجاد کرنے کا باعث بنتے ہیں ،لیکن اس وحدت کو عمیق تر ہونا چاہیے تاکہ مسلمانوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے اور مسلمان ایک امت کی شکل میں ظاہر ہو۔
https://taghribnews.com/vdccsiq142bqp08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ