تاریخ شائع کریں2018 19 August گھنٹہ 21:22
خبر کا کوڈ : 352227

یمنی فوج کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل حملے

سعودی مظالم کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں ایک فوجی ٹھکانے پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا ہے
یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانے پرمیزائلی حملہیمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں بھی سعودی فوج کے ایک نئے فوجی اڈے پر کئی میزائل فائر کئے ہیں۔ کیا ہے
یمنی فوج کا سعودی فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل حملے
یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے خلاف سعودی مظالم کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں ایک فوجی ٹھکانے پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانے پرمیزائلی حملہ کیا ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں بھی سعودی فوج کے ایک نئے فوجی اڈے پر کئی میزائل فائر کئے ہیں۔
دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے نجران میں السدیس فوجی اڈے اوراس کے اطراف میں سعودی فوج اوراس کے اتحادیوں کے فوجی ٹھکانوں پر توپخانوں سے حملہ کیا ہے۔
جیزان میں ہی جبل الدود کے قریب بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج نے حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے علاقے الدریہمی پر سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک سو چالیس سے زائد جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

ادھر یمن کے صوبے الجوف کے شہر المصلوب میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورس نے حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں اور دیگر جارح عناصر کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر میں بھی علب گذرگاہ کے قریب سعودی فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج نے توپخانے سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے یمن کے شہر نہم کے مضافاتی علاقے القتب میں دو الگ الگ کارروائیاں کرکے سعودی فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصانات پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کے فوجی ساز وسامان کو بھی تباہ کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauune049nmu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ