تاریخ شائع کریں2018 19 August گھنٹہ 13:03
خبر کا کوڈ : 352164

قطر کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

قطری حجاج کو حج بیت اللہ الحرام سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت
قطر نے سعودی عرب کی طرف سے قطری حجاج کو حج بیت اللہ الحرام سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔
قطر کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم
قطر نے سعودی عرب کی طرف سے قطری حجاج کو حج بیت اللہ الحرام سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے سعودی عرب کی طرف سے قطری حجاج کو حج بیت اللہ الحرام سے روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کوٹہ کے تحت 1200 قطری باشندوں کو حج کرنے کی اجازت ہے لیکن سعودی عرب نے قطری حاجیوں کو مذہبی فریضہ کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون 2017 میں بحرین اور امارات  کے ساتھ مل کر قطر سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر بری، سمندری اور فضائی راستہ بھی بند کردیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaiuney49nm61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ