تاریخ شائع کریں2018 18 August گھنٹہ 16:01
خبر کا کوڈ : 352001

صدر حسن روحانی کی عمران خان کو مبارک باد،نیک خواہشات کا اظہار

صدر روحانی نے عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے
باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ د ینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعاون کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے اور ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
صدر حسن روحانی کی عمران خان کو مبارک باد،نیک خواہشات کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ د ینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعاون  کو فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے اور ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔  صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں  پاکستانی حکومت اور عوام کی خوشحالی اور سربلندی کے لئے دعا کی۔
https://taghribnews.com/vdcawune649nmw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ