تاریخ شائع کریں2018 18 August گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 351994

عدالت عالیہ کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی میں صرف نظر سے کام نہ لے

مجلس خبرگان میں کردستانی عوام کے نمایندہ "ماموستا فائق رستمی" نے کہا
رہبر معظم نے سپریم کورٹ کے کرپشن کے خلاف اقدام کو ایک مثبت اقدام قرار دیا اور کہا کرپشن 7 سروں والا اژدھا ہے اگر اس کے تمام سروں کو ایک ساتھ نا کاٹا جائے تو یہ ختم نہیں ہوسکتا
عدالت عالیہ کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی میں صرف نظر سے کام نہ لے
عدالت عالیہ کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی میں صرف نظر سے کام نہ لے

مجلس خبرگان میں کردستانی عوام کے نمایندہ "ماموستا فائق رستمی" نے  تقریب خبر رساں ایجنسی کے خبرنگار سے گفتگو کے دوران کہا۔ملک کی موجودہ صورتحال باعث بنی ہے کہ عدالت عالیہ کرپٹ افرد کے خلاف اقدام میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

آیت اللہ لاریجانی نے کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی میں رہبر معظم کو خط لکھ کر راہنمائی طلب کی اور کاروائی کی درخواست کی تھی اور رہبر انقلاب نے جواب میں، فوری کاروائی میں عدل کے تقاضوں کی رعایت کیے جانے پر تاکید کی تھی۔
رہبر معظم کی عوام کے ساتھ ہونی والی ملاقات میں رہبر معظم نے سپریم کورٹ کے کرپشن کے خلاف اقدام کو ایک مثبت اقدام قرار دیا،اور اپنے 17 سال پہلے لکھے گیے خط کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے اس خط میں تاکید کرتے ہوئے کہا تھا،" کرپشن 7 سروں والا اژدھا ہے اگر اس کے تمام سروں کو ایک ساتھ نا کاٹا جائے تو یہ ختم نہیں ہوسکتا"۔

رہبر معظم کا ملائے عام اس بات کی تاکید کرنے کا مقصد اس بات کی تاکید ہے کہ نظام کرپشن کے سخت خلاف ہے۔

انہوں نے کہا، رہبر معظم کی عدالت عالیہ کو کی جانی والی تاکید کے بعد اب عدالت کا فرض ہے کہ کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی میں صرف نظر سے کام نہ لیے۔
ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جس کی اساس قرآن اور اسلام پر ہے تو اس بنیاد کی روشنی میں کسی صورت میں کرپٹ افراد کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے آخر میں کہا، رہبر معظم نے مجلس خبرگان کے نمایندوں سے ملاقات کے درمیان کرپٹ افراد کو کسی بھی حال میں نہ چھوڑا جائے اور کرپشن کے خلاف جنگ پر زور دیتے ہوئے کہا ، جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کے خلاف جلد اور شفاف کاروائی کی جائے۔
https://taghribnews.com/vdcao6ney49nmo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ