تاریخ شائع کریں2018 18 August گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 351974

دشمن کی دھمکیوں کے تناسب سے پیشرفتہ میزائل تیار کئے ہیں

وزیر دفاع بریگیڈیئر قاسم تقی زادہ نے قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے نمازیوں کے اجتماع سے خطاب
دفاع بریگیڈیئر قاسم تقی زادہ نے قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ ہرگز نہیں شروع کرے گا لیکن بہت اچھا مدافع ہے اور ہر جارح کو شرمناک شکست سے دوچار کرے گا
دشمن کی دھمکیوں کے تناسب سے پیشرفتہ میزائل تیار کئے ہیں
ایران نے دشمن کی دھمکیوں کے تناسب سے پیشرفتہ میزائل اور دوسرے دفاعی وسائل تیار کئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر قاسم تقی زادہ نے قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے نمازیوں کے  اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ ہرگز نہیں شروع کرے گا لیکن بہت اچھا مدافع ہے اور ہر جارح کو  شرمناک شکست سے دوچار کرے گا۔

 انھوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج  دشمن کی توانائیوں اور کمزوریوں سے پوری طرح واقف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے  دشمن کی دھمکیوں کے تناسب سے میزائل اور دیگر دفاعی وسائل تیار کئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت سی دفاعی توانائیاں خفیہ ہیں اور دشمن میدان جنگ میں ان کا پتہ چلے گا۔ 

دوسری طرف اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری دفاعی صنعت کے چیئرمین   ایڈمیرل  رستگاری نے رشت میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایران کی دفاعی توانائی اب انسدادی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ایران کی دفاعی صنعت میں، سمندری، زمینی اور فضائی جنگ میں استعمال ہونے والے انواع و اقسام کے  پیشرفتہ دفاعی وسائل تیار ہورہے۔
https://taghribnews.com/vdciyzap5t1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ