تاریخ شائع کریں2018 18 August گھنٹہ 13:25
خبر کا کوڈ : 351924

صیہونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 شہید اور 270 زخمی

اندھا دھند فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور 270 فلسطینیوں کو زخمی کردیا
کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور 270 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔
صیہونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 شہید اور 270  زخمی
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر کل ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید اور 270 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور 270  فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔

گذشتہ 21 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 18 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxf0soyt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ