تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 22:08
خبر کا کوڈ : 351790

سعودی حکومت نے امریکہ کو 100 ملین امداد فراہم کردی

نام نہاد داعش مخالف اتحاد کو سو ملین ڈالر کی مالی امداد دی
سعودی حکومت نے امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کو سو ملین ڈالر کی مالی امداد دی۔داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد قائم کرکے شام میں اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی حکومت نے امریکہ کو 100 ملین امداد فراہم کردی
سعودی حکومت نے امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کو سو ملین ڈالر کی مالی امداد دی۔

ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت، بحران شام کے آغاز سے اب تک شام میں سرگردہشت گردوں اور حکومت مخالف دھڑوں کی بھرپور حمایت کرتی چلی آرہی ہے۔

     امریکہ اور اس کے اتحادی سن دوہزار چودہ سے ، داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد قائم کرکے شام میں اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

     امریکہ نے اس غیر قانونی اتحاد کے قیام کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے اجازت لی ہے اور نہ ہی شام کی حکومت نے اسے اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اجازت دی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم اس نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے فضائی حملوں میں ہزاروں شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام نے بارہا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملے بند کرائے۔
https://taghribnews.com/vdceoz8x7jh8nfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ