تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 21:59
خبر کا کوڈ : 351788

ٹرمپ حکومت کا اقدام تاریخ میں انجام دیا جانے والا بدترین جرم ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تارکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کو بدترین جرم قرار دیا
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تاریکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کا ٹرمپ حکومت کا اقدام امریکا کی تاریخ میں انجام دیا جانے والا بدترین جرم ہے۔
ٹرمپ حکومت کا اقدام تاریخ میں انجام دیا جانے والا بدترین جرم ہے
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تارکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کو بدترین جرم قرار دیا ہے۔

ایسو شی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تاریکین وطن سے ان کے بچے الگ کرنے کا ٹرمپ حکومت کا اقدام امریکا کی تاریخ میں انجام دیا جانے والا بدترین جرم ہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئے ڈائریکٹرکومی نائیڈو نے کہا کہ ٹرمپ اور دنیا کے بعض دیگر سربراہان مملکت انسانی حقوق کے احترام کے تعلق سے جو پیشرفت ہوئی ہے اس کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

 قابل ذکر ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینوں کے دوران تارکین وطن سے متعلق زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے دو ہزار سےزائد مہاجر بچوں کو ان کے والدین سے الگ کردیا۔ 

کومی نائیڈو نے امریکا کے ساتھ ہی سعودی عرب، ہنگری اور فلپائن کو بھی ان ملکوں میں شمار کیا جن کی حکومتیں انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتیں۔
https://taghribnews.com/vdcbw8bfwrhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ