تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 21:52
خبر کا کوڈ : 351787

ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون خطے میں استحکام کا باعث ہے

علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلیفون پر گفتگو
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلیفون پر گفتگو ميں ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید
ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون خطے میں استحکام کا باعث ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلیفون پر گفتگو ميں ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر اسد قیصر  سے ٹیلیفون پر گفتگو ميں ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ایرانی اسپیکر نے اسد قیصر کو پاکستانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور  پاکستان دو اہم ہمسایہ ، مسلمان  اور مؤثر ممالک ہیں جو باہمی تعاون سے خطے میں پائدار امن قائم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اسد قیصر نے بھی ایران کو خطے کا اہم اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائےگا ۔ اسد قیصر نے مبارکباد پیش کرنے پر ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیا۔
https://taghribnews.com/vdcaa6ne049nm01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ