تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 351755

آل خلیفہ نے نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کردیا

بحرین کی شاہی حکومت نے انسانی حقوق کے معروف رہنما اور قانون داں نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے حکومت بحرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے معروف رہنما نبیل رجب کو فوری طور پر رہا کردے۔
آل خلیفہ نے نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کردیا
بحرین کی شاہی حکومت نے انسانی حقوق کے معروف رہنما اور قانون داں نبیل رجب کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے حکومت بحرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے معروف رہنما نبیل رجب کو فوری طور پر رہا کردے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے نبیل رجب کی گرفتاری کو غیر قانونی اور آزادی اظہار کے مسلمہ اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔بحرین کی شاہی حکومت نے اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ نبیل رجب کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات کا ان کے سیاسی نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

      بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے تیرہ جون دوہزار سولہ کو ملک کے معروف قانون داں اور انسانی حقوق کے رہنما نبیل رجب کو بنی جمرہ کے علاقے میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcftydmtw6dtea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ