تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 16:08
خبر کا کوڈ : 351753

ترکی میں قید پادری کو رہا نہ کرنے پر مزید پابندیاں عائد

امریکہ نے دو سال سے ترکی میں قید پادری کو فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد
امریکی وزیر خزانہ نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ترک کابینہ کے کئی اراکین پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور اگرپادری اینڈریو برنسن کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم مزید اقدامات کریں گے۔
ترکی میں قید پادری کو رہا نہ کرنے پر مزید پابندیاں عائد
امریکہ نے دو سال سے ترکی میں قید پادری کو فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی ایک اور دھمکی دے ڈالی۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون مینوچن  نے جمعرات کو کہا کہ اگر امریکی پادری کو جلد از جلد  رہا نہ کیا گیا تو ترکی کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

امریکی وزیر خزانہ نے جمعرات کو  کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ترک کابینہ کے کئی اراکین پر پابندیاں عائد کی گئی  ہیں اور اگرپادری اینڈریو برنسن کو جلد رہا نہیں کیا گیا تو ہم مزید اقدامات کریں گے۔

تازہ امریکی دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی سرمایہ کاروں کو یقین دہائی کرانے میں مصروف ہے کہ امریکی پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالیہ معاشی  بحران سے ترکی بہت جلد مضبوط ہو کر ابھرے گا۔

ترک صدررجب طیب اردوغان کے داماد اور ترکی کے وزیر خزانہ نے جمعرات کو انقرہ میں امریکی، یورپی اور ایشیائی  سرمایہ کاروں سے خطاب کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ترکی کی معیشت مضبوط ہے اور حالیہ بحران سے  بہت جلد نکل آئے گی۔
https://taghribnews.com/vdcdkf0ssyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ