تاریخ شائع کریں2018 17 August گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 351747

جنوبی امریکہ کے طیاروں میں بم کی موجودگی،پروازیں معطل

جنوبی امریکہ کے فضائی حکام کو متعدد طیاروں میں بم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں
جنوبی امریکہ کے فضائی حکام کو متعدد طیاروں میں بم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں پرو میں آنے والی پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کروادیا گیا
جنوبی امریکہ کے طیاروں میں بم کی موجودگی،پروازیں معطل
جنوبی امریکہ کے فضائی حکام کو متعدد طیاروں میں بم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں پرو میں آنے والی پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کروادیا گیا جبکہ 2 پروازوں کو واپس چلی ایئرپورٹ کی جانب بھیج دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کے فضائی حکام کو متعدد طیاروں میں بم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں پرو میں آنے والی پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کروادیا گیا جبکہ 2 پروازوں کو واپس چلی ایئرپورٹ کی جانب بھیج دیا گیا۔ حکام کے مطابق غلط اطلاعات کے باعث مجموعی طور پر 9 پروازیں ہنگامی طور پر متاثر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی امریکہ کی سب سے بڑی ایئرلائن " لاتم " کی پرواز مسافروں کو پرو کے دارالحکومت لیما سے چلی کے شہر سانتیاگیو لارہی تھی جسے بم کی اطلاعات کے بعد ہنگامی طور پر پرو کے جنوبی شہر پسکو میں بحفاظت اتارا گیا۔

چلی کی سول ایوی ایشن ایجنسی کے مطابق 3 طیاروں کا اچھی طرح معائنہ کیا گیا تاہم جہازوں میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا جبکہ دھمکیوں کے بارے میں فوری طور پر کسی تفصیلات سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا تاہم صرف یہ بتایا گیا کہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق چلی کے فضائی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ  ک وجہ سے 9 پروازیں اپنا روٹ اور شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہوئیں۔

متاثرہ پروازوں میں سے 2 طیارے لاتم نامی فضائی کمپنی کے تھے جبکہ 3 چلی کی اسکائی نامی ایئر لائن کی ملکیت تھے، جانچ پڑتال کے بعد تمام پروازوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا اور ایک جہاز کو فضائی سفر کی اجازت بھی دے دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcgtq9wuak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ